بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے مصر كے روزنامہ " البشائر" كے حوالےسے رپورٹ دی ہےكہ علماء الازہر نے اس بيانیے میں كہا ہےكہ جامعہ الازہر دنيائے اسلام كےسب سےبڑے دينی ادارے كے عنوان سےغاصب اسرائيل سےہر قسم كے روابط اور تعلقات كے خلاف ہے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ ايسے وقت میں كہ جب بے گناہ فلسطينی شہری غزہ كی پٹی میں اسرائيل افواج كےمحاصرے میں ہیں اور اسرائيل كے غير انسانی اقدامات كے خلاف پوری دنيا سے شديد رد عمل سامنے آ رہا ہے شيخ الازہر كا یہ بيان كہ جامعۃ الازہر اسرائيل كے ساتھ روابط كو عار نہیں سمجھتا كوئی پسنديدہ اقدام نہیں ہے۔ ياد رہے كہ علماء الازہر نے محمد سيد طنطاوی كے اسرائيلی صدر سے مصافحے كو ايك سياسی عمل قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ اس كا جامعۃ الازہر كے اسرائيل كے بارے میں موقف سے كوئی تعلق نہیں ہے۔
330780