علماء الازہر : شيخ الازہر طنطاوی كا اسرائيل كے صدر سے مصافحہ ان كا شخصی اقدام ہے اس كا جامعۃ الازہر كی اسرائيل كےبارے میں پاليسی سےكوئی تعلق نہیں ہے

IQNA

علماء الازہر : شيخ الازہر طنطاوی كا اسرائيل كے صدر سے مصافحہ ان كا شخصی اقدام ہے اس كا جامعۃ الازہر كی اسرائيل كےبارے میں پاليسی سےكوئی تعلق نہیں ہے

15:44 - December 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1716947
بين الاقوامی گروپ: ۶ دسمبر ۲۰۰۸ء كو جامعۃ الازہر كے بعض علماء نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں شيخ الازہر " محمد سيد طنطاوی" كےاسرائيل كے صدر سے مصافحے كو ان كا ذاتی فعل قرار ديا گيا ہے اور بيان كيا گيا ہے كہ ان كا یہ فعل جامعۃ الازہر كی اسرائيل كے بارےمیں موقف كےخلاف ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے مصر كے روزنامہ " البشائر" كے حوالےسے رپورٹ دی ہےكہ علماء الازہر نے اس بيانیے میں كہا ہےكہ جامعہ الازہر دنيائے اسلام كےسب سےبڑے دينی ادارے كے عنوان سےغاصب اسرائيل سےہر قسم كے روابط اور تعلقات كے خلاف ہے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ ايسے وقت میں كہ جب بے گناہ فلسطينی شہری غزہ كی پٹی میں اسرائيل افواج كےمحاصرے میں ہیں اور اسرائيل كے غير انسانی اقدامات كے خلاف پوری دنيا سے شديد رد عمل سامنے آ رہا ہے شيخ الازہر كا یہ بيان كہ جامعۃ الازہر اسرائيل كے ساتھ روابط كو عار نہیں سمجھتا كوئی پسنديدہ اقدام نہیں ہے۔ ياد رہے كہ علماء الازہر نے محمد سيد طنطاوی كے اسرائيلی صدر سے مصافحے كو ايك سياسی عمل قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ اس كا جامعۃ الازہر كے اسرائيل كے بارے میں موقف سے كوئی تعلق نہیں ہے۔
330780

نظرات بینندگان
captcha