آيت اللہ سيستانی كےنمائندہ كی منشور مكہ كےمصوبات كو نافذ كرنے پر تاكيد

IQNA

16:02 - December 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1716956

آيت اللہ سيستانی كےنمائندہ كی منشور مكہ كےمصوبات كو نافذ كرنے پر تاكيد

بين الاقوامی گروپ: كربلا میں آیۃ ا للہ سيستانی كےنمائندے " عبداللہ المہدی الكربلائی" نے حرم امام حسين (ع) میں جمعہ كے خطبات میں كہا كہ ۲۰۰۶ء میں تدوين كيا گيا منشورمكہ كے مصوبات كوعملی جامہ پہنايا جائے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " صوت العراق" خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ عبدالمہدی الكربلائی نے ۲۰۰۶ء كو عراقی شيعہ و سنی علماء كے اجلاس كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ عراق كی قومی وحدت كے تحفظ اور خونريزی كی روك تھام كےلیے منشور مكہ كے مصوبات كو عملی جامہ پہنايا جائے۔
انھوں نے كہا كہ اس اجلاس میں اسلامی ممالك كی كئی شخصيات موجود تھیں اور شركاء نے اسلامی وحدت و يكجہتی، فرقہ واريت سے پرہيز ، قومی و مذہبی اختلافات سے دوری پر تاكيد كی تھی۔ عبدالمہدی الكربلائی نے مزيد كہا كہ قومی ومذہبی تعصبات سے مقابلہ كرنےكےلیے وحدت اسلامی كا تحفظ بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں مختلف كمیٹياں تشكيل دےكر عملی اقدامات كیےجائیں۔ انھون نے بات چيت كی تہذيب كو عام كرنےپر زور ديا اور كہا كہ اس سےدنيائے اسلام میں پايدار صلح قائم ہو گی۔
330432
نظرات بینندگان
captcha