حزب اللہ كےجنرل سيكرٹری: فلسطين كی سرزمين كےمالك فلسطينی ہیں اور اس سے اسرائيل كا كوئی تعلق نہیں ہے

IQNA

13:38 - December 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1717305

حزب اللہ كےجنرل سيكرٹری: فلسطين كی سرزمين كےمالك فلسطينی ہیں اور اس سے اسرائيل كا كوئی تعلق نہیں ہے

سياسی و سماجی گروپ: حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری نے كہا ہےكہ غزہ كے مظلوم مسلمانوں كی ثابت قدمی اسرائيلی محاصرے سے زيادہ قوی ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری جناب " شيخ نعيم قاسم" نے ملت فلسطين سےاظہار يكجہتی كےحوالے سے ايك تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہم غزہ كی مكمل آزادی تك ملت فلسطين كی حمايت جاری ركھیں گے كيونكہ فلسطين آئندہ فلسطينی نسلوں كا وطن ہے۔ انھوں نے تمام ممالك سےدرخواست كی ہےكہ وہ غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت پر اپنا رد عمل دكھائیں اور غزہ كےمحاصرے كے اختتام كےلیے اپنا كردار ادا كریں۔ حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری نےمزيد كہا كہ مغربی ممالك اسرائيل كے اقدامات كی حمايت كر رہےہیں۔ جبكہ انھیں اسرائيلی مظالم كےخاتمے كےلیے اپنا كردار ادا كرنا چاہیے۔
329708

نظرات بینندگان
captcha