براٹسلا وا يونيورسٹی كی لائبريری میں موجود اسلامی قلمی نسخہ جات كی نمائش

IQNA

براٹسلا وا يونيورسٹی كی لائبريری میں موجود اسلامی قلمی نسخہ جات كی نمائش

14:53 - December 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1717784
فن گروپ: براٹسلا وا يونيورسٹی میںموجود اسلامی قلمی نسخہ جات كی نمائش " صفوت باشجيع" كے عنوان سے پير كے دن ايران كے قومی كتاب خانے كےمقام پر لگائی جا رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق ايران كے قومی كتاب خانے كےتعلقات عامہ نے لكھا ہے كہ جمہوریہ اسلواكیہ كی يونيورسٹی براٹسلاوا كی لائبريری اور ايران كی قومی لائبريری كے مابين ايك معاہدہ ہوا ہے جس پر مذكورہ يونيورسٹی كےسربراہ پروفيسر " تيبور ترگينا" اور ايرانی مركز اسناد كےثقافتی مشير علی اكبر اشعری نے دستخط كیے ہیں۔ اس ملاقات میںیہ بھی طے پايا كہ براٹسلاوا يونيورسٹی كی لائبريری میں موجود اسلامی قلمی نسخہ جات كی نمائش " صفوت باشجيع" كے عنوان سے ايران كی قومی لائبريری كےمقام پر دائر كی جائے گی۔ اس نمائش میں ۳۹۳ عربی قلمی نسخہ جات ، ۱۱۷ تركی نسخہ جات ، ۸۸ فارسی قلمی نسخہ جات جو كہ ۱۲ویں سے ۱۹ویں صدی تك كے متعلق ہیں اور ۴۹۰ اشاعت شدہ نسخہ جات بھی ركھے جائیں گے۔ یہ نسخہ جات ۱۹۹۷ میں يونيسكو كےعالمی ميراث كےحصے میں ثبت ہو چكے ہیں ان میں بعض نسخہ جات منحصربہ فرد ہیں۔ جيسے ابوعلی سينا كے آثار جنہیں سلوا كی زبان میں ترجمہ كيا گيا تھا۔
331016

نظرات بینندگان
captcha