بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " www.alqubanchi.com" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمين سيد " صدر الدين قبانچی" نے ۹ دسمبر ۲۰۰۸ء كو نماز عيد قربان كےخطبوں سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ غزہ كی پٹی میں اسرائيلی افواج نےبے گناہ فلسطينيوں كا محاصرہ كر ركھا ہے جبكہ دنيا نےاس جارحيت كے مقابلے میں خاموشی اختيار كر ركھی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمان اس وقت تفرقے كا شكار ہیں اور مسلمانوں كے خلاف كفر كے فتوے صادر كرنے والا گروہ مسلمانوں اور خصوصاً جوانوں كی افكار خراب كر رہا ہے اور مسلمانوں كے اسلامی اور قرآنی تشخص كو نابود كر رہا ہے۔ نجف اشرف كےامام جمعہ نے اپنی گفتگو كے اختتام پر عيد قربان كی مناسبت سے مسلمانوں كو مبارك باد پيش كی اور كہا كہ ہم ايسا اسلامی عراق چاہتے ہیں جو تمام مذاہب كے حقوق كا ضامن ہو۔
332170