طنطاوی كا عذر خواہی نہ كرنا اس كی كمزوری كو بيان كر رہا ہے

IQNA

طنطاوی كا عذر خواہی نہ كرنا اس كی كمزوری كو بيان كر رہا ہے

14:16 - December 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1718550
بين الاقوامی گروپ: شيخ الازہر كو جان لينا چاہیے كہ مسلمانوں بالخصوص فلسطينيوں سے عذر خواہی اس كے مقام كو نقصان نہیں پہنچائے گی ۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے نمائندے سے ايرانی تحقيقات كے عربی مركز كے سربراہ محمد صالح صدقيان نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيلی صدر كو پہچاننےكے متعلق طنطاوی كے بيان نے اس كے گناہ كو سنگين بنا ديا ہے اور انہیں چاہیے كہ حتماً مسلمانوں سے عذر خواہی كریں ليكن ابھی تك انھوں نے فلسطينيوں اور غزہ كے لوگوں سے عذر خواہی نہیں كی ہے۔ انھوں نےكہا كہ طنطاوی نے اپنے اس غلط اقدام كی تاويل یہ كی ہے كہ وہ اسرائيلی صدر كو پہچانتے نہیں تھے جبكہ روزانہ اس ظالم كی تصاوير عربی ٹی وی سے نشر ہوتی ہیں ۔ انھوں نے كہا كہ اسلامی میڈيا كو دنيا كے دوسرے میڈيا سے پہلے ايسی خبروں كو نشر كر دينا چاہیے تاكہ سب جان لیں كہ ان اقدامات كا مقصد صرف اور صرف عالم اسلام كےساتھ اسرائيل كےروابط كوعادی پيش كرنا ہے۔ ہرگز ان اقدامات كو بغير كسی ہدف و مقصد كے قرار نہیں ديا جا سكتا۔
332140

نظرات بینندگان
captcha