مصر كی وزارت اوقاف كے آئمہ جماعت كو غزہ كے حوالے سے بولنے كو ممنوع قرار دينے كی ترديد

IQNA

مصر كی وزارت اوقاف كے آئمہ جماعت كو غزہ كے حوالے سے بولنے كو ممنوع قرار دينے كی ترديد

15:29 - December 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1719051
بين الاقوامی گروپ: مصر كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كے ترجمان " شوقی عبدالطيف" نے مصری آئمہ جماعت اور خطباء كو غزہ كےلوگوں كی مشكلات اور مصائب كے خطبات میں بيان كرنے سے منع كرنے كی ترديد اور تكذيب كردی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق روزنامہ " المصری اليوم" نے لكھا ہے كہ " شوقی عبدالطيف" نےاس بارے میں كہا ہے كہ خطباء اور آئمہ جماعت كا عيد قربان كےموقع پر غزہ كےحوالے سے گفتگو نہ كرنے سےیہ اعتراض سامنے آيا تھا كہ مصری وزارت اوقاف نے آئمہ جماعت كے پہلے سے متعين شدہ خطبات بيان كرنےكا حكم ديا تھا اور غزہ كے محاصرے كے حوالے سے بات كرنے سے روكا تھا جبكہ یہ سب افواہیں تھیں كيونكہ آئمہ مساجد خطبات دينے میں كاملاً آزاد ہیں اور مصری وزارت اوقاف ان كے امور میں دخالت نہیں كرتی ہے۔ انھوں نے خطباء جمعہ وجماعت كو چاہیے كہ وہ خود دنيائے اسلامی كےمسائل ومشكلات سےآگاہ ہوں اور عوام كو مسلمانوں كی سياسی اور سماجی صورتحال سے آگاہ كریں۔
332732

نظرات بینندگان
captcha