برطانوی معماروں كےتعاون سے مسجد الحرام كی توسيع اور تعمير نو

IQNA

11:28 - December 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1719300

برطانوی معماروں كےتعاون سے مسجد الحرام كی توسيع اور تعمير نو

بين الاقوامی گروپ: سعودی فرمانروا كی دعوت پر برطانیہ كےچند معروف معماروں كو مسجد الحرام كی توسيع اور تعمير نو كے كام كے لیے بلايا گيا ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " Ledevoir" نے لكھا ہے كہ " نورمن فاسٹر" اور " زھا حديد" دو مشہور برطانوی معمار ہیں جنہیں مسجد الحرام كی توسيع اور تعمير نو كے لیے سعودی عرب میں دعوت دی گئی ہے۔ مسجد الحرام وہ مقام ہے جہاں ہر سال تين ملين سے زائد مسلمان مناسك حج ادا كرنے كے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ حال حاضر میں اس مسجد كے اندر ۹ لاكھ افراد كی گنجائش موجود ہے اور سعودی رہنماوں كا كہنا ہے كہ اس حالیہ توسيع كےبعد مسجد كی گنجائش میں تين گناہ اضافہ ہو جائے گا۔ اس مسجد كی توسيع كا پہلا مرحلہ سعودی عرب فرمانروا عبداللہ بن عبد العزيز كے حكم پر كيا جا رہا ہے جس میں ڈیڑھ ملين حجاج كی گنجائش ہو گی اور دوسرے مرحلے میں تين ملين كی گنجائش بن جائے گی۔
332659
نظرات بینندگان
captcha