بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق مدرسہ بدر جو ايك دیہات میں واقع ہے وہاں ۵۵ كی تعداد میں طلباء قرائت قرآن كے مختلف اساليب سيكھنے میں مصروف ہیں۔ ان اساليب میں " حفص" " ورش" " قالون" وغيرہ شامل ہیں۔ رپورٹ كے مطابق اس كرغسی مدرسہ میں علوم قرآن كی تعليم وہاں كے مشہور قاری " قدرت اللہ" ديتے ہیں جبكہ كرغستان كے عظيم عالم دين شيخ صدر الدين فقہ ، علم صرف و نحو وغيرہ كی تعليم دينے میں مصروف ہیں۔
332841