بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مصری روزنامہ " الاخبار" نے لكھا ہے كہ بدھ كے دن ہالينڈ كے ايك ٹی وی چينل سے یہ توہين آميز فلم " محمد سے انٹرويو" نشر كی ہے جس كی اسلامی تنظيموں نےسخت مذمت كی ہے۔ ہالينڈ كی اسلامی تنظيموں نے ايك بيانیہ صادر كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ اس فلم میں گمراہ كن مواد ديا گيا اور بيان میں مسلمانوں سے اپيل كی گئی كہ وہ اس فلم كی اشاعت كے خلاف احتجاج كریں تاكہ ہالينڈ میں مسلمانوں كےخلاف جاری شدت پسندی كو روكا جا سكے۔ ہالينڈ كے وزير خارجہ نے كل اسلامی ممالك كے كچھ سفراء سےملاقات كی اور مسلمانوں كی طرف سے اس فلم كی اشاعت كےحوالے سےآئندہ ہونےوالے رد عمل پر افسوس كا اظہار كيا یہ فلم احسان جامی نے بنائی ہے۔ جو ايرانی الاصل ہے اور پيغمبر كا كردارادا كر رہا ہے۔
332661