اہواز میں بچوں كے حفظ قرآن كريم كے لیے دارالقرآن كا افتتاح

IQNA

اہواز میں بچوں كے حفظ قرآن كريم كے لیے دارالقرآن كا افتتاح

20:49 - December 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1720415
قرآنی گروپ: بچوں كے حفظ اور مفاہيم قرآن كے لیے دارالقرآن كا ۱۷ دسمبر كو افتتاح ہوا۔ یہ دارالقرآن اہواز كی مسجد رضوان میں شروع ہوا۔

ثقافت و آرٹ مركز رضوان كے سربراہ حجۃ الاسلام سيد صادق عيدی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتےہوئے بتايا كہ مركز دارالقرآن كا افتتاح بروز بدھ مسجد رضوان كے پيش نماز اور نمازيوں كی موجودگی میں ہوا۔ اس میں پرائمری كےبچوں كو حفظ اور مفاہيم قرآن كريم بتلائے جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہاكہ اس دارالقرآن كا مقصد یہ ہے كہ بچوں كو منظم انداز میں حفظ اور مفاہيم قرآن سكھائےجائیں۔ اس دارالقرآن كی بنياد ركھنے میں مسجد رضوان كے ثقافتی و آرٹ مركز كا تعاون حاصل ہے۔ انھوں نے ياد دلايا كہ شائقين حفظ قرآن اور مفاہيم كےلیے مسجد كے نزديك واقع دفتر میں اپنا نام لكھوائیں۔
334936
نظرات بینندگان
captcha