ثقافت و آرٹ مركز رضوان كے سربراہ حجۃ الاسلام سيد صادق عيدی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتےہوئے بتايا كہ مركز دارالقرآن كا افتتاح بروز بدھ مسجد رضوان كے پيش نماز اور نمازيوں كی موجودگی میں ہوا۔ اس میں پرائمری كےبچوں كو حفظ اور مفاہيم قرآن كريم بتلائے جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہاكہ اس دارالقرآن كا مقصد یہ ہے كہ بچوں كو منظم انداز میں حفظ اور مفاہيم قرآن سكھائےجائیں۔ اس دارالقرآن كی بنياد ركھنے میں مسجد رضوان كے ثقافتی و آرٹ مركز كا تعاون حاصل ہے۔ انھوں نے ياد دلايا كہ شائقين حفظ قرآن اور مفاہيم كےلیے مسجد كے نزديك واقع دفتر میں اپنا نام لكھوائیں۔
334936