بحرينی پارليمنٹ نے طلاق كا اختيار عورت كو دے ديا

IQNA

بحرينی پارليمنٹ نے طلاق كا اختيار عورت كو دے ديا

22:03 - December 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1720426
بين الاقوامی گروپ: بحرينی پارليمنٹ نے پہلی بار یہ قانون پاس كيا ہے كہ كچھ خاص شرائط كے ساتھ طلاق كا حق عورت كو دےديا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " المحيط" خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ بحرينی حكومت نے پہلی بار یہ عائلی قانون پاس كياہے جس كے تحت عورت كچھ خاص شرائط كےساتھ " جيسے نان و نفقہ نہ دينے يا لمبی مدت كےلیے غائب ہو جانے كی صورت میں " طلاق كا اختيار ركھتی ہے۔ بحرينی پارليمنٹ كےممبران نے اس قانون كےتحت عورت كو یہ اختيار بھی ديا ہے كہ وہ عقد كےذيل میں شوہر كو دوسری شادی نہ كرنے كی شرط بھی لگا سكتی ہے۔ اس جديد قانون كو " عائلی احكام كے قانون" كا نام ديا گيا ہے۔ اس میں تاكيد كی گئی ہے كہ یہ قانون دين اسلام اور شريعت سےماخوذ ہے۔ بحرينی حكومت نے اپنے حالیہ اجلاس میں جو " شيخ خليفہ بن سلمان آل خليفہ " كی سربراہی میں ہوا ہے كہا كہ یہ قانون مذہب جعفری اور مذہب سنی كے عائلی نظام كے تحت ہے۔ اسلامی فقہ میں طلاق كی چھ اقسام حرام ، مكروہ، واجب، سنت، رجعی اور خلع بيان كی گئی ہیں ۔
334802
نظرات بینندگان
captcha