يمن : حقوق انسانی كے وزير نے عالمی اداروں سے اسرائيلی مظالم كو ختم كرنے كا مطالبہ كر ديا

IQNA

يمن : حقوق انسانی كے وزير نے عالمی اداروں سے اسرائيلی مظالم كو ختم كرنے كا مطالبہ كر ديا

12:34 - December 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1720617
بين الاقوامی گروپ: يمن كے حقوق انسانی كے وزير نےپہلی عرب كانفرنس میں عالمی اداروں سے اپيل كی ہے كہ وہ فلسطين كے نہتے عوام پر اسرائيل كی طرف سے كی جانے والی جارحيت كو جلد از جلد ختم كروا لیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق '' Sabanews" نے لكھا ہے كہ يمن كے انسانی حقوق كے وزير " ہدی البان" نے عالمی اداروں سے مطالبہ كياہے كہ وہ غزہ پر اسرائيلی جارحيت كا سنجيدگی سے نوٹس لیں كيونكہ یہ مظالم جنيوا كانفرنس كےانسانی حقوق پر مشتمل معاہدوں اور اقوام متحدہ كی قراردادوں كے سراسر خلاف ہیں۔ انھوں نے عرب ممالك پر زور ديا ہے كہ وہ ايك دوسرے كی مشكلات كو سمجھتے ہوئے باہمی تعاون كریں بالخصوص فلسطين اور عراق پر ہونےوالی امريكی اور اسرائيلی مظالم كا راستہ روكنے كےلیے اپنی ذمہ داری ادا كریں۔ یہ اجلاس حقوق انسانی كےاحترام كی غرض سے قطر كے دارالحكومت دوحہ میں منعقد كيا گيا تھا۔
334094
نظرات بینندگان
captcha