پيغمبر اسلام (ص) كی اہانت كرنے پر آسٹريا كے ممبر پارليمنٹ كی مذمت كی گئی

IQNA

پيغمبر اسلام (ص) كی اہانت كرنے پر آسٹريا كے ممبر پارليمنٹ كی مذمت كی گئی

12:46 - December 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1720625
اعزازی خبرنگار حجت تعايی: كچھ عرصہ پہلے آسٹريا كےممبر قومی اسمبلی نےايك تقرير میں مذہبی اعتقادات اور پيغمبر اسلام كی اہانت كا ارتكاب كيا تھا جس پر آسٹريا كی پارليمنٹ نے ان كی مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "ترنڈ" خبررساں ادارے نے لكھاہے كہ آسٹريا كی پارليمنٹ نے پيغمبر اسلام (ص) كی اہانت كا ارتكاب كرنے والے شخص كے خلاف مقدمہ درج كرنے كی اجازت دے دی ہے۔ آئندہ كچھ دنوں تك اس ممبر پارليمنٹ كو عدالت كے كٹہرے میں لايا جائے گا۔ اس پر مذہبی عقائد كی توہين اور تمسخر كا الزام عائد كيا گيا ہے۔ اس رپورٹ كی تفصيلات تركی كی سائٹ " بولتنی دنيا" پر شائع كی گئی ہیں۔
333569
نظرات بینندگان
captcha