بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عالمی كونسل كے تعلقات عامہ نے كہا كہ حضرت علی اصغر (ع) كو خراج عقيدت پيش كرنے كی غرض سے اور اس عظيم شہيد كی شہادت كے موقع پرايران عالمی كونسل كے تعاون سے بحرين میں یہ مقابلہ منعقد كيا جا رہا ہے۔ اس مقابلے كا مقصد نونہالوں اور نوجوانوں كو حضرت علی اصغر (ع) كی شخصيت اور مظلوميت سے آشنا كروانا ہے۔ اس مقابلے كے نفيس انعامات بحرين اہلبيت (ع) كے سربراہ عبدالعظيم المتہدی البحرانی دیں گے۔
335406