بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مراكش میں ايرانی سفارتخانے كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ اس جشن میں ايرانی طلباء نے عيد سعيد غدير كی مناسبت سے مضامين پيش كیے۔ ان كے بعد دو ذاكرين نے حضرت اميرالمومنين علی بن طالب علیہ السلام كی شان میں خراج عقيدت پيش كيا۔ اس جشن كے خطيب نےعيد سعيد غدير كی مبارك بار پيش كرنے كے بعد زمانہ صدر اسلامی میں مسلمانوں كے انحراف كے علل و اسباب بيان كیے انھوں نے غدير كے پيغام پر عمل پيرا ہونے كےحوالے سے كہا كہ اگر مسلمان اس پيغام پر عمل كرتے تو تاريخ كا رخ آج كچھ اور ہوتا اور دنيائے اسلام كا رنگ بھی آج مختلف ہوتا۔
335357