خواتين كے ذريعہ تحرير كی گئی پہلی تفسير قرآن كی طباعت پر الازہر كی تائيد

IQNA

14:05 - December 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1721099

خواتين كے ذريعہ تحرير كی گئی پہلی تفسير قرآن كی طباعت پر الازہر كی تائيد

بين الاقوامی گروپ: الازہر ادارہ كے زير نگرانی كام كرنے والے مجمع تحقيقات اسلامی نے خواتين كے ذريعہ تحرير كی گئی پہلی تفسير قرآن كی كی تائيد كی ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " العرب آن لائن" نے لكھا ہے كہ اس تفسير قرآن كو " تيسيرا لتفسير" سے موسوم كيا گيا ہے۔ اور اسے مصری مسلمان خاتون " فوقیہ ابراہيم الشربينی" نے تاليف كيا ہے۔ مذكورہ تفسير كا مجمع تحقيقات اسلامی نے جائزہ لينے كے بعد اس كی اشاعت سےموافقت كر دی ہے۔ الازہر كے اس ادارہ نےمذكورہ تفسير كی جانچ پڑتال كا كام تين سال میں انجام ديا ہے۔ یہ تفسير چارجلدوں پر مشتمل ہے۔ اس تفسير كو تاليف كرنے پر سات سال كا عرصہ لگا ہے اور تين سال تك اس كی اشاعت كے لیے انتظار كيا گيا ہے۔ الشربينی ۷۲ سالہ خاتون ہیں انھوں نے اس تفسير كی تحرير كرنے میں احاديث ، مسلمان علماء اور دانشوروں كے صحيح مصادر سے استفادہ كيا ہے۔
335376

نظرات بینندگان
captcha