الٹاسيدھا بولنے كےبجائے طنطاوی كا خاموش رہنا زيادہ بہتر ہے

IQNA

الٹاسيدھا بولنے كےبجائے طنطاوی كا خاموش رہنا زيادہ بہتر ہے

13:47 - December 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1722436
بين الاقوامی گروپ: مسلمانوں كےاہم مسائل كےبارے میں شيخ الازہر محمد سيد طنطاوی كےبيانات كے بارے میں مصر كے مسلمان مبلغ احمد المحلاوی نے تنقيد كرتےہوئے كہا ہے كہ الٹاسيدھا بولنے كےبجائے اگر طنطاوی صاحب خاموش ہی رہیں تو زيادہ بہتر ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'') مصری اخبار"المصری اليوم" كےمطابق ، احمد المحلاوی نے اخبار كو ديئے گئے انٹرويو میں كہا ہے كہ عالم اسلام كےمسائل و مشكلات كے بارےمیں محمد طنطاوی كارویہ انتہائی غير ذمہ دارانہ اور مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچانے والا ہے۔ انھوں نے كہا كہ طنطاوی نے اپنےغير ذمہ دارانہ بيانات كی وجہ سے مسلم علما اور دانشوروں كےمقام كو صدمہ پہنچايا ہے۔ مجھے ان كا انداز بالكل بھی اچھا نہیں لگا اوران كے بيان پر تعجب بھی نہیں ہوا كيونكہ شيخ الازہر اپنے سياسی و مذہبی فيصلوں اور معاملات میں بينادی سوجھ بوجھ سے عاری ہیں۔ احمد المحلاوی نے كہا كہ اسرائيلی صدر شمعون پيرز " كے ساتھ طنطاوی كا ہاتھ ملانا در حقيقت تمام حدوں كو توڑ دينے كے مترادف اور غزہ كےمحاصرے سميت امت مسلمہ كے اہم ترين مسائل سے ناآشنائی قابل افسوس ہے۔ مصری مبلغ نے اپنی گفتگو كے اختتام پر كہا كہ طنطاوی كا اسرائيلی صدر سےمصافحہ اور عالم اسلام كے مسائل و مشكلات سے آنكھیں چرانا بہت بڑا ظلم ہے اور اگر آج مسلمان اس ظلم كی سزا نہیں دیں گے تو قيامت كےدن خدا يقيناً اس بارے میں سوال كرے گا۔
336173

نظرات بینندگان
captcha