بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" الرياض" نےلكھا ہے كہ اس سيمينار كا انعقاد " سلطان بن عبدالعزيز سائنس و ٹيكنالوجی سنٹر" اور قرآن و سنت نبوی اور سائنسی اعجاز كی عالمی انجمن كےتعاون سے كيا گيا ۔ اس دو روزہ سيمينار میں قرآن و سنت نبوی اور سائنسی اعجاز كی انجمن كے جنرل سيكرٹری " عبداللہ العزيز المصلح" كے علاوہ يمن ، امارات، عمان، اور سعودی عرب كے قرآنی محققين شريك ہوئے ۔ سيمينار كے شركاء نے قرآن كے سائنسی اعجاز سے متعلق قوانين اور اس كی تاريخ پر مقالات پيش كئے۔
337256