مفتی قدس كی جانب سے "ليون" كی مسجد كو آگ لگانے كی مذمت

IQNA

مفتی قدس كی جانب سے "ليون" كی مسجد كو آگ لگانے كی مذمت

12:13 - December 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1722634
بين الاقوامی گروپ: مسجد الاقصی كےخطيب اور مفتی قدس محمد حسين نے فرانس كے شہر ليون میں واقع مسجد كو فرانسيسی شدت پسندوں كی طرف سے جلائے جانے كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق " معا" خبررساں ادارے نے لكھا ہے كہ مسجد الاقصی كےخطيب محمد حسين نےايك پريس ريليز میں كہا ہے كہ ليون كی مسجد كو جلانے كا واقعہ نسل پرستی اور اسلام اور مسلمانوں كےخلاف شدت پسندانہ كاروائيوں كا حصہ ہے اور ايسے اقدامات مسلمانوں كےلیے ناقابل برداشت ہیں۔ انھوں نے كہا كہ فرانسيسی شدت پسندوں نے اس سے پہلے بھی اسلامی مراكز، مسلمانوں كےقبرستان كو مسمار كرنے جيسے اقدامات كیے ہیں۔ لہذا ہم فرانسيسی حكومت سے ان واقعات كے مجرموں كو قرار واقعی سزا دينے كا مطالبہ كرتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ليون كی مسجد كو جلانے كا واقعہ عالمی قوانين اور اديان آسمانی كی تعليمات كے سراسر خلاف ہے اور حكومت فرانس كو چاہیے كہ وہ ايسے اقدامات كو روكنے كےلیے ہر ممكن طريقہ اپنائے تاكہ آئندہ ايسے واقعات رونما نہ ہوں اور مستقبل میں كسی كو یہ جرأت نہ ہو كہ وہ مسلمانوں كے مقدسات كی توہين كرے اور مسلمانوں كےجذبات كو ٹھيس پہنچائے۔
336827

نظرات بینندگان
captcha