فلسطينی قاضی القضاۃ كی جانب سے پيغمبر اسلام كی توہين كرنے پریہودی شدت پسندوں كی شديد مذمت

IQNA

فلسطينی قاضی القضاۃ كی جانب سے پيغمبر اسلام كی توہين كرنے پریہودی شدت پسندوں كی شديد مذمت

12:10 - December 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1722638
بين الاقوامی گروپ: فلسطينی قاضی القضاۃ " تيسير رجب التميمی" نے یہودی شدت پسندوں كی طرف سے " يافا" شہر كی مسجد البحر كی ديواروں پر پيغمبر اسلام كے خلاف توہين آميزكلمات لكھنے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " معا" خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ تيسير التميمی نے ايك بيان میں كہا ہے كہ یہودی شدت پسندوں كا پيغمبر اسلام (ص) كی اہانت كا ارتكاب كرنا بين الاقوامی قوانين كے سراسر خلاف ہونے كے ساتھ ساتھ اديان آسمانی كی تعليمات كے بھی مخالف ہے۔ انھوں نے بيان میں عالمی اداروں سےمطالبہ كيا كہ وہ اسرائيل اور یہودی شدت پسندوں پر دباو بڑھائیں تاكہ ايسےواقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ فلسطينی مفتی اعظم نےفسلطين كے شہر "رام اللہ" میں واقع عوفر نامی زندان میں فلسطينی قيديوں كی ابتر صورتحال پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيلی پوليس فلسطينی قيديوں كو برے طريقے سےٹارچر كر رہی ہے جبكہ عالمی ادارے اس پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے " يافا" شہر میں واقع البحر مسجد كی ديواروں پر پيغمبر اسلام كی توہين پرمشتمل چاكنگ كی بھی پر زور مذمت كی ہے۔
336863

نظرات بینندگان
captcha