بروجرد كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كی انجمن قرآن و نہج البلاغہ كے سربراہ " نادر ارجمندی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ لرستان كےساتھ خصوصی گفتگو كرتےہوئے كہا كہ ان افراد نے انجمن كے ساتھ وابستہ دو مراكز سے مفاہيم قرآن اور حفظ قرآن كی تعليم حاصل كی ہے۔ انھوں نے كہا كہ زيادہ تر خواتين نے قرآن مجيد كی تعليم حاصل كی جن كی عمریں ۱۵ سال سے ليكر ۵۰ سال كے درميان تھی انھوں نے مزيد كہا كہ شركاء نے تين مہينہ كا كورس مكمل كر كے اسناد حاصل كیں۔ ارجمندی نے قرآنی محافل كے انعقاد اور خادمان قرآن كی حوصلہ افزائی كو انجمن كی دوسری سرگرميوں كا حصہ قرار ديا اور قرآنی معارف اور علوم كی ترويج كے سلسلہ میں مختلف كلاسوں كا انعقاد كی اہميت پر زور ديا ۔
337500