بحرين میں اسلامی بينكاری كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

بحرين میں اسلامی بينكاری كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

13:06 - December 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1723140
بين الاقوامی گروپ: اسلامی بينكاری كونسل اورمنامہ يونيورسٹی كے وائس چانسلر ابراہيم محمد جناحی" كی سربراہی اور تعاون سے تيسری بين الاقوامی اسلامی بينكاری كانفرنس بحرين كے دارالحكومت منامہ میں منعقد ہوئی۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی " ايكنا")روزنامہ " الوقت" كے مطابق كانفرنس میں بينكاری كونسل اور اسلامی مالياتی اداروں كے جنرل سيكرٹری " عزالدين خوجہ" ، اسلامی بينكاری كے ناظر مذہبی ادارے كے سربراہ نظام اليعقوبی كے علاوہ بہت سے اقتصادی ماہرين نے شركت كی۔ كانفرنس كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ " عبداللہ بوجيری" نے كہا كانفرنس میں عالمی اقتصادی بحران اور اسلامی بينكاری، اسلامی بينكاری كے اہداف اور اس كی روز افزوں ترقی اور اسلامی بينكاری اور روايتی بينكاری میں فرق پر گفتگو ہوئی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ كانفرنس میں شركت كرنےوالے حضرات نے اسلامی بينكاری كی خصوصيات كا جائزہ ، اسلامی بينكاری اور مالياتی بازار، اسلامی بينكاری پر نظارت میں اسٹیٹ بينكوں كا كردار، قومی اقتصادی ترقی میں اسلامی بينكاری كا كرداراور اسلامی بينكاری كی سرمایہ كارانہ حدود اور ترجيحات جيسے اہم موضوعات پر مقالات بھی پيش كئے۔
336709

نظرات بینندگان
captcha