بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامك اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن ايران نے ايك بيان میں عراقی صحافی كےاقدام كو سراہا اور غزہ میں اسرائيل مظالم كی مذمت كرتے ہوئے اسلامی كانفرنس اور غير وابستہ ممالك كی تحريك كےممالك كے فوری اجلاس كا مطالبہ كيا۔ اسلامك اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن ايران كے بيان میں كہا گيا ہے كہ عراقی صحافی منتظر الزيدی كا یہ اقدام كوئی انفرادی عمل نہیں بلكہ پوری عراقی قوم كی ترجمانی ہے۔ یہ شجاعانہ اقدام در حقيقت امريكہ كے لیے عراقی عوام كا پيغام ہے كہ ہم امريكہ كو جوتے كی نوك پر ركھتے ہیں اور امريكی صدر جس سيكورٹی تفاہم نامہ كے سلسلہ میں عراق آئے تھے اس كی كوئی حيثيت نہیں ہے۔ بيان میں كہا گيا ہےكہ غزہ كے مظلوم و بے كس عوام اسرائيل كے خون آشام بھیڑيوں كے پنجوں میں بری طرح جكڑے ہوئے ہیں اور اسرائيلی درندے آئے روز نت نئے ظلم ڈھا كر تاريخ بشريت كے اوراق سياہ كر رہے ہیں۔ پندرہ لاكھ سے زيادہ انسان ضروريات زندگی سے محروم زندگی بسر كر رہے ہين ليكن اقوام متحدہ اور ديگر عالمی ادارے خاموشی كی چادر اوڑھے بیھٹے ہیں۔ ايسے میں مسلمان اور عرب حكمرانوں كی بيداری ، مسئلہ فلسطين كے سلسلہ میں وحدت اور عالمی سطح پر فوری اقدامات وقت كی اہم ضرورت ہیں ليكن اس ضرورت سے آنكھیں چرائے عرب حكمران خواب غفلت كا شكار ہیں۔ لہذا ضرورت ہے كہ دنيائے اسلام كے طلباء اٹھ كھڑے ہوں اور ان نادان حكمرانوں كو بيدار كریں۔
335660