بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق الجزيرہ خبررساں ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ برطانوی اسلامی كونسل كے جوائنٹ سيكرٹری " داؤد عبداللہ" نے ايك بيان میں كہا كہ ابھی تك ہمیں برطانوی بينكوں جانب سے اسلامی فلاحی انجمنوں كے اثاثے منجمد كرنے كی كوئی معقول وجہ نہیں بتائی گئی۔ انھوں نے كہا كہ برطانوی اسلامی فلاحی انجمنیں ملك كے ہزاروں ضرورت مند مسلمانوں كی امداد كرتی ہے اور ان كے اثاثے منجمد كرنے سے فلاحی كاموں كو سخت دہچكا لگے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ برطانوی مسلمانوں كے فلاحی ادارے نے آخری اسلامی فلاحی انجمن ہونے كے ناطے اثاثے منجمد ہونے كا نوٹس برطانوی باركلينر بينك سے دريافت كيا ہے۔ برطانوی اسلامی كونسل كے جوائنٹ سيكوٹری نے كہا كہ برطانوی وزير اعظم گورڈن براؤن سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ اثاثے منجمد كرنے كا فوری نوٹس لیں اورسلامی فلاحی اداروں كے اثاثے دوبارہ بحال كریں۔
338414