الزيدی نے بش پر جوتا باری كر كے مسلمانوں كی ديرينہ خواہش پوری كی۔ العمرانی بوخيزہ

IQNA

الزيدی نے بش پر جوتا باری كر كے مسلمانوں كی ديرينہ خواہش پوری كی۔ العمرانی بوخيزہ

12:55 - December 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1723705
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے دانشور" العمرانی بوخيزہ" نے كہا ہے كہ عراقی ٹی وی چينل " البغدادیہ" كے صحافی " منتظر الزيدی" نے بش پر جوتے برسا كر مسلمانوں اور دنيا كے آزاد خيال لوگوں كی ديرينہ خواہش كو پورا كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق " عرب نیٹ" نے لكھا ہے كہ مراكش كے شہر " طنجہ" میںواقع عبدالملك السعدی يونيورسٹی كے لاء كالج كے پروفيسر العمرانی بوخيزہ" نے مذكورہ خبررساں ادارے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج بش دنيا كے جس خطے میں بھی سفر كرتا ہے اسے نفرت آميز اقدامات كا سامنا كرتا پڑتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ پتلوں كو آگ لگانا امريكہ كے خلاف احتجاجی مظاہرے ايسے حقائق ہیں جنہیں دنيا كے مختلف ممالك میں ديكھا جا سكتا ہےجو در حقيقت بش اور اس كی آٹھ سالہ غلط سياست كا رد عمل ہیں۔ انھوں نے عراقی صحافی كے اقدام كو دشمن سے مقابلے كا نيا انداز قرار ديا اور كہا كہ بش اسی طرح كی توہين كے لائق ہیں۔ العمرانی بوخيزہ نے بتايا كہ حال ہی میں مراكش كے بازاروں میں " منتظر الزيدی" كے نام سے جوتے تيار كیے گئے ہیں جو لوگوں میں بہت مقبول ہورہے ہیں۔
338505

نظرات بینندگان
captcha