تركی كی انجمن جعفری كے تعلقات عامہ كے سربراہ " قاسم آلجان" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كے عالمی شعبہ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ " عاشورہ اور عالمی عزاداری " كے عنوان پر كانفرنس دس محرم الحرام كو تركی كے عاشورہ چوك میں منعقد ہوگی۔ جس میں دنيا كےمختلف ممالك سے امام حسين كے پانچ لاكھ عزاداروں كے علاوہ تركی حكومت كےبعض اعلی حكام بھی شركت كریں گے۔ كانفرنس كی پوری كاروائی TRT چينل سے براہ راست دكھائی جائے گی۔ انھوں نے اس عظيم كانفرنس میں دنيا كے مختلف ذرائع ابلاغ كے نمائندوں كی شركت كے حوالے سے كہا تمام ذرائع ابلاغ كے نمائندوں كودعوت نامہ ارسال كر ديا گيا ہےاورصحافيوں كی ايك بہت بڑی تعداد كانفرنس میں شركت كرےگی۔ انجمن جعفری كے ترجمان نے مزيد كہا كہ یہ كانفرنس ۱۹۹۰ سے اب تك ہر سال منعقد كی جاتی ہے جس میں دنيا كے مختلف ممالك سے اہلبيت كے چاہنے والے بھر پور شركت كرتے ہیں۔
338139