عرب ليگ كی جانب سے اسرائيل كی فسلطين پر غاصبانہ سياست كی مذمت

IQNA

عرب ليگ كی جانب سے اسرائيل كی فسلطين پر غاصبانہ سياست كی مذمت

11:36 - December 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1724224
بين الاقوامی گروپ: عرب ليگ نے فلسطين پر وسيع پيمانے پر حملہ كے بارے میں اسرائيلی وزيرخارجہ كے بيان كی شديد مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی" SANA" سے نقل كيا ہے كہ عرب ليگ كے فلسطينی امور كےمشير محمد صبيح نے اسرائيلی وزير خارجہ (LIVNI) كے حالیہ بيانات پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ ايسا لگتا ہے كہ "ليونی" كو فلسطينيوں پر ہونے والے مظالم كی خبر نہیں ہے جو بڑے پيمانے پر حملہ كرنے كی دھمكياں دے رہے ہیں۔ محمد صبيح كے مطابق یہ ساری باتیں آنے والے انتخابات میں اپنی پوزيشن كو بہتر بنانے كے لیے كی جا رہی ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق كی ديگر تنظيموں كی رپوٹ كی روشنی میں ہم ديكھ سكتے ہیں كہ اسرائيل كی موجودہ سياست فلسطينيوں كے خون كے ساتھ ہولی كھيلنے كے مترادف ہے۔ صبيح نے اسرائيل و فلسطين كے دو طرفہ مذاكرات كو بھی بے اثر قرار ديا اور كہا ابھی تك دونوں طرف سے ہونے والے مذاكرات نا كام رہے ہیں۔ آخر میں انھوں نے كہا كہ عرب ليگ نے اسرائيل سے مطالبہ كيا ہے كہ فلسطينيوں كے خون سے كھيلنا بند كریں اور بين الاقوامی قوانين كی پاسداری كریں۔
338403

نظرات بینندگان
captcha