ايرانی طلباء كے ہنری آثار پر مشتمل قومی ، ادبی ، قرآنی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

ايرانی طلباء كے ہنری آثار پر مشتمل قومی ، ادبی ، قرآنی فيسٹيول كا انعقاد

11:13 - December 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1724861
فن گروپ: " سورہ" انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے ايرانی طلباء كے ہنری آثار پر مشتمل قومی ، ادبی، اور قرآنی فيسٹيول كا انعقاد كيا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فيسٹيول كی نمائش میں طلبا كے مختلف فن پارے ركھے جائیں گےجو خوشنويسی، فائن آرٹ، دستكاری اور فوٹوگرافی پر مشتمل ہوں گے۔ نمائش ديكھنے كے لیے " سورہ انسٹیٹيوٹ" كی تہران میں واقع عمارت میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تك رجوع كيا جاسكتا ہے۔ اس فيسٹيول كے اختتام پر بہترين آثار كے حامل افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔
338727
نظرات بینندگان
captcha