سوئٹزر لينڈ كی وزارت خارجہ كا اسرائيلی حملوں پر اظہار افسوس

IQNA

سوئٹزر لينڈ كی وزارت خارجہ كا اسرائيلی حملوں پر اظہار افسوس

11:10 - December 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1724879
بين الاقوامی گروپ: سوئٹزر لينڈ كے وزير خارجہ " ميكلن كالمن رمی" نے ايك بيان میں كہا ہے كہ غزہ پر اسرائيلی جارحيت قابل افسوس ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " الجزيرہ نیٹ" نے لكھا ہے كہ " ميكلن كالمن رمی " نے اپنے بيان میں كہا كہ اسرائيل كے غزہ پر موجودہ حملے سلامتی كونسل كے آئين كی سراسر خلاف ورزی ہیں ۔ انھوں نے كہا كہ غزہ كی آبادی كوخطرناك صورتحال كا سامنا ہے ،غزہ كا طويل المدت محاصرہ اور پھر اسرائيل كے ہوائی حملے علاقے كو بدترين حالات سے دوچار كر رہے ہیں لہذا ان وحشيانہ حملوں كو فوری بند كر كے طرفين كے درميان جنگ بندی كا معاہدہ برقرار كيا جائے۔
339377
نظرات بینندگان
captcha