ملايشيا كے وزير اعظم نے نبی كريم (ص) كی اہانت كرنے والے افراد كی گرفتاری كا حكم دےديا

IQNA

ملايشيا كے وزير اعظم نے نبی كريم (ص) كی اہانت كرنے والے افراد كی گرفتاری كا حكم دےديا

11:26 - December 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1724894
بين الاقوامی گروپ: ملايشيا كےوزير اعظم " عبداللہ احمد بداوی" نے وزير داخلہ اور پوليس كو حكم ديا ہے كہ جلد از جلد نبی كريم (ص) كی اہانت كے مرتكب و بلاگ كے افراد كی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے نيوز ايجنسی " Bernama" سے نقل كيا ہے كہ ملايشيا كےوزير اعظم نے كہا اس واقعہ كے مجرموں كو جتنی جلد ممكن ہو سكے گرفتار كيا جائےكيوں كہ توہين چاہے اسلام كی ہو يا عيسائيت ، یہوديت كی ہو يا كسی اور دينكی، قابل برداشت نہیں ہے۔نبی كريم (ص) كی اہانت كرنے والے بلاگ میں انتہائی توہين آميز مواد پيش كيا گيا ہے اور ساتھ ہی ملايشيا سے تعلق ركھنے والی ايك آزاد خيال مصنفہ كی فوٹو بھی دكھائی گئی ہے۔ پوليس كا كہنا ہے كہ خاتون كی تصوير صرف پوليس كو گمراہ كرنے كے لیے پيش كی گئی ہے پس پردہ دوسرے لوگ ہیں۔
339048

نظرات بینندگان
captcha