بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی (SPA) نے كہا ہے كہ سعودی وزير خارجہ " سعود الفيصل" نے ايك بيان میں كہا ہے كہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطينيوں كےقتل عام پر بلائے جانے والےعرب ممالك كے ہنگامی اجلاس كا خير مقدم كرتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ سعودی عرب نے اسرائيل كے وحشيانہ حملے ركوانے كےلیے بڑی سفارتی مہم كا آغاز كر ديا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل كا بری اور ہوائی ہر لحاظ سے حملے جاری ركھنا اس بات كا عندیہ ديتا ہے۔ كہ وہ تمام فلسطينی علاقوں كا محاصرہ كرنا چاہتا ہے۔ اس حوالےسے انھوں نے عبداللہ بن عبدالعزيز " اور بش كے درميان ٹيلفون پر ہونے والی بات چيت كا بھی تذكرہ كيا اور كہا كہ اس گفتگو میں بش سے كہا گيا ہےكہ وہ اسرائيل كے وحشيانہ حملے ركوانے میں فوری طور پر اپنا كردار ادا كریں۔
340223