بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ويب سائٹ " صوت العراق" سےنقل كيا ہے كہ آيت اللہ محمد سعيد الحكيم نے امت مسلمہ سےكہا ہےكہ باہمی اختلافات اور فرقہ پرستی كوختم كرتے ہوئے، اسرائيل كی دہشت گردی كے جواب میںمتحد ہو جائیں۔ آيت اللہ حكيم نے بعض شدت پسند وہابيوں كی طرف سے عراقی شہر كا ظمين میں ہونےوالی حالیہ دہشت گردی كی كاروائيوں كی طرف بھی توجہ دلائی۔ معروف عراقی رہنما سيد عبدالعزيز الحكيم نے بھی بغداد سے جاری ہونےوالے بيان میں اسرائيلی حملوں كی شديد مذمت كی ہے۔ قم كے شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ سيد كاظم حائری نے بھی ايك بيان جاری كيا ہےجس میں عرب اور اقوام متحدہ كے اداروں سے اپيل كی گئی ہے كہ غزہ میں خوراك اور طبی سہولتوں كی فراہمی كو ممكن بنائیں اور اسرائيل كی وحشيانہ كاروائيوں كو بند كروائیں۔
340997