بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی" KUNA" نے كہا ہے كہ يورپين اسلامك كونسل جس كا مركزی دفتر بلجيئم كے داراحكومت بروكسل میں واقع ہے۔ ايك بيان صادر كياہے جس میں كہا گيا ہے كہ يورپی مسلمان ذرائع ابلاغ كے ذريعہ غزہ كی پٹی میں ہونے والے المناك واقعات سے آّگاہ ہو رہے ہیں ۔ كونسل اور دوسری اسلامی انجمنوں نے مختلف يورپی اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ مساجد اور اسلامی مراكز میں پر امن مظاہروں كے ذريعہ اسرائيل كی حالیہ جارحيت پر صدائے احتجاج بلند كریں۔ بيان میں عرب اور اسلامی ممالك سے اپيل كی گئی ہے كہ غزہ كے واقعات پر متحدہ موقف اپنائیں اور اسرائيلی حملوں كو ركوانے اور غزہ كا محاصرہ ختم كروانے كے لیے پوری جدوجہد كریں۔ اس وقت مختلف يورپی ممالك میں سو سے زائد اسلامی ادارے سرگرم عمل اور يورپين اسلامك كونسل كے ممبر ہیں۔
340021