(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") متحدہ عرب امارات كے خبررساں ادارے "WAM" كے مطابق یہ مطالبہ اسرائيل كی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں اور اس كے نتيجے میں ۳۸۰ سے زائد جاں بحق اور تقريبا ۱۷۰۰ سے زائد افراد كے زخمی ہونے كے بعد كيا گيا ہے۔ جماعت كے ايك ركن " جايو لارا" نے پريس كانفرنس میں كہا كہ ہم نے حكومت سے اپنے سفير كو واپس بلانے كا مطالبہ كيا ہے تاكہ يورپی يونين اوراسرائيل كے درميان معاہدوں كے التواء كا مسئلہ حل كيا جا سكے۔ انھوں نےحكومت سے اپيل كی كہ فلسطينيوں پر اسرائيلی حملوں كی مذمت اور اقوام متحدہ میں فلسطينی قوم كی حمايت كا اعلان كرے۔ دوسری طرف اسپين میں موجودہ فلسطينی حكومت كےنمائندے " موسی عامر" نے يورپی يونين سے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل سے روابط میں بہتری كےفيصلہ پر نظر ثانی كریں۔
341677