حسن الصفار:شعائر حسينی كا انعقاد، قرآنی اصولوں كے عين مطابق ہے

IQNA

حسن الصفار:شعائر حسينی كا انعقاد، قرآنی اصولوں كے عين مطابق ہے

12:32 - January 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1727214
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر قطيف كے امام جمعہ حسن الصفار نے كہا ہے كہ شعائر حسينی (ع) اور عزاداری امام حسين، قرآنی اصولوں اور انسانی اقدار كے عين مطابق ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق "Saffar.org" نے لكھا ہے كہ شيخ حسن الصفار نےجمعہ كے دن سعودی عرب كے شہر قطيف كی " مسجد شيخ مبارك" میں خطاب كرتے ہوئےكہا كہ عاشورہ، امام حسين (ع) اور ان كے باوفا اصحاب كی شہادت كا واقعہ تاريخ میں رونما ہونے والا عظيم حادثہ ہے جس كی ياد منانا قرآنی اصولوں اور انسانی اقدار كے منافی نہیں ہے۔ انھوں نے كہا كہ اديان آسمانی كی تعليمات اور اصول ہميشہ سے عدل وانصاف كی ترويج اور انسانوں پر ظلم و ستم كے خلاف رہے ہیں اور یہی وہ شئے ہے جس كی انسانی حقوق بھی تاكيد كرتے ہیں۔ حسن الصفار نے مزيد كہا كہ بد ترين ظلم اورزيادتی، فكری گمراہی ہے۔ كربلا كا قيام اسی فكری اور اعتقادی گمراہی كے خلاف تھا۔ آج بھی كچھ ادارے اقوام عالم كو گمراہ كرنے كے درپے ہیں۔ قطيف كے امام جمعہ نے اسرائيل كے غزہ پر وحشيانہ حملوں كی مذمت كرتے ہوئے عرب ممالك اور دنيا كے دوسرے ممالك سےمطالبہ كيا كہ وہ ان حملوں كو ركوانے كےلیے فوری اقدامات كریں۔
342433

نظرات بینندگان
captcha