بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " صوت العراق" خبررساں ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ " الكساء" امام بارگاہ كےمتولی " عبدالبصير الخليف" نے بتايا ہے كہ فن لينڈ میں موجود شيعيان حيدر كرار اور اہلبيت (ع) كے چاہنے والوں نے "الكساء" امام بارگاہ میں امام حسين (ع) كےايام شہادت كی مناسبت سےماتمداری اور مجالس عزا كا انعقاد كيا۔ مجلس عزاء سے پہلے زيارت عاشورا كی قرات كی جاتی اور پھر حوزہ علمیہ نجف اشرف سے تشريف لائے ہوئے عالم دين شيخ بہاءالدين الجبوری مجلس عزا سےخطاب فرماتے جس كے بعد سينہ زنی اور ماتمداری كی جاتی رہی۔ عبدالبصيرالخليف نے كہا كہ امام بارگاہ میں عزاداری كا سلسلہ دس دن تك جاری رہا اور عراق كے معروف نوحہ خواں " حيدر الكربلائی" اور " سيد علی" نوحہ خوانی كرتے رہے ہیں۔
343525