(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا") " الجزيرہ" كی ويب سائٹ كے مطابق سلامتی كونسل كےصدر جان موريس نے اعلان كيا كہ چار گھنٹے كی طويل بحث كے بعد بھی اجلاس بغير كسی نيتجہ كے ختم ہو گيا ہے۔ موريس نے كہا كہ سلامتی كونسل كے اركان كے درميان اس مسئلےپر ذہنی ہماہنگی ديكھنے میں آئی۔ دوسری طرف نيكاراگوئہ كے ميك گل ڈسكوٹو نے اجلاس كی ناكامی پر سخت تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ اس ناكامی كی وجہ سے سلامتی كونسل كی ساكھ خراب ہو گئی ہے۔ سياسی تجزیہ نگاروں كا كہنا ہے كہ امريكہ نے فقط اس بات پر مطالبہ كو مسترد كر ديا كہ اس بر سب اركان كا متفق ہونا ضروری ہے۔ برطانیہ كے سلامتی كونسل میں نمائندہ جان سارز نے بھی اجلاس كی ناكامی پر اظہار افسوس كيا ہے۔ ياد رہے كہ ليبيا نے غزہ میں ہر قسم كی مسلحانہ كاروائی كے فوری خاتمہ كا مطالبہ كيا تھا۔
343691