بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ہوسٹن كے اسلامی تعليمات سنٹر نے كہا ہے كہ عاشورہ كی مجلس عزا كا پروگرام نماز صبح كی ادائيگی كے بعد شروع ہوا جو رات آٹھ بجے تك جاری رہا۔ عزاداری كے اس پروگرام میں نماز جماعت ، زيارت عاشورہ، اردو، فارسی اور انگريزی زبان كےخطباء كی تقارير اور بالخصوص شام غريباں كی مجلس شامل تھی۔ برطانیہ كے اسلامی سنٹر معصومين اوركينیڈا كے رضوی اسلامك سنٹر كی جانب سے برطانیہ اوركينڈا میں مجالس عزا برپا كی گئیں اور شہدائے كربلا كو نوحہ خوانی اور ماتمداری كےذريعہ خراج عقيدت پيش كيا گيا ۔
344375