بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق (Jakarta Post) اخبار نے لكھا ہے كہ انڈونيشيا كی عالمی يونيورسٹی كے پروفيسر " كلما ہانتو جوانا" نے غزہ كے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كے تمام ممالك اس ہولناك خونريزی كو بند كرنے كے حق میں ہیں لہذا انہیں چاہیے كہ ايك اتحاد تشكيل دیں۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيلی حملے دفاعی نہیں ہیں جن كا وہ دعوی كر رہے ہیں بلكہ یہ حملے دہشت گردی ہیں جس كی كوئی معقول وجہ نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل كےحوالے سے اقوام متحدہ كی دوغلی پاليسی كے باعث دنيا كا اس عالمی ادارے سے اعتماد اٹھ گيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيلی جنايات سےايك ملت كی نسل كشی كی جا رہی ہے لہذا اسے فوری بند كيا جائے۔
344244