اسلامی امداد رسانی كی عالمی تنظيم كی طرف سے غزہ كو ادويات كی ترسيل

IQNA

اسلامی امداد رسانی كی عالمی تنظيم كی طرف سے غزہ كو ادويات كی ترسيل

10:51 - January 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1728785
بين الاقوامی گروپ: اسلامی امداد رسانی كی عالمی تنظيم نے غزہ كے مختلف ہسپتالوں كو ادويات روانہ كی ہیں تاكہ اسرائيلی جارحيت سے زخمی ہونے والوں كا بر وقت علاج كيا جا سكے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "المحيط" نيوز سائٹ نے لكھا ہے كہ تنظيم كے جنرل سيكرٹری "عدنان بن خليل پاشا" نے كہا ہے كہ بمباری كی ابتدا ہی میں ہم نے اپنے اردن اور مصر كے دفاتر سے رابطہ قائم كر كے انہیں ضروری اشياء كی فراہمی سے آگاہ كر ديا تھا ۔ ادويات كی ترسيل اردن كی فلاحی تنظيم كے تعاون سے كی جا رہی ہے، جس كے بعد انہیں فلسطينی ہسپتالوں میں تقسيم كيا جائے گا كيونكہ غزہ كے ہسپتالوں میں اسرائيلی حملے كے بعد ادويات كی شديد قلت ہو گئی تھی۔ انھوں نے كہاكہ غزہ كی عوام كے لیے پہلا امدادی پيكج ۱۲۵۰۰۰۰ سعودی ريال كے برابر ہے اور ہماری تنظيم كی پوری كوشش ہے كہ سعودی عرب كے حكومتی عہدہ داروں اور فلاحی اداروں سے مزيد تعاون حاصل كر كے غزہ تك پہنچايا جائے۔
344322
نظرات بینندگان
captcha