" اسلام میں گفتگو كی اہميت" كے موضوع پر تيونس میں بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

" اسلام میں گفتگو كی اہميت" كے موضوع پر تيونس میں بين الاقوامی كانفرنس

13:14 - January 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1728890
بين الاقوامی گروپ: تيونس كے شہر قيروان میں ايك بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد ہوا جس میں اسلام میں گفتگو كی اہميت اور مسلم ممالك كے نظام تعليم میں اس كی تقويت كے موضوع پرتبادلہ خيال كيا گيا۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا") سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی " SPA" كے مطابق قيروان كو سال ۲۰۰۹ء میں دنيائے اسلام كے ثقافتی دارالحكومت قرار ديئے جانے پر اسلامی ثقافت كے ادارہ كی طرف سے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں دنيا بھرسے علماء اور دانشور حضرات اسلام میں گفتگو كی اہميت اور طريقہ كارپر روشنی ڈالیں گے۔ تيونس كی حكومت نے قيروان كو ثقافتی دارالحكومت قرار ديئے جانے پر شہر كی تزئين وارائيش كے لیے دو ميلين ڈالر كی رقم مخصوص كی ہے ،اس حوالے سے مختلف پروگرامز پيش كیے جائیں گے جن میں مختلف كمرشل اور دستاويزی فلموں كی نمائش ، بين الاقوامی كانفرنس اور مختلف ٹريننگ كلاسز كا اہتمام كيا گيا ہے۔ قيروان كا شمار اسلام كے قديمی ترين شہروں میں ہوتا ہے۔ قيروان دراصل ايك فارسی لفظ ہے جس كا مطلب ايسی جگہ جہاں جنگ كے دوران اسلحہ ، فوج اور لوگ جمع ہوتے ہیں۔
343725
نظرات بینندگان
captcha