بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "روئیٹرز العربیہ" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ یہ بيان دو روز پہلے شائع كيا گيا جس میں كہا گيا ہے كہ امريكہ میں ۴۵۰ سے زائد يونيورسٹياں موجود ہیں اور ان كے پروفيسرز اور اعلی عہديداروں نے غزہ كی اسلامی يونيورسٹی كے منہدم كيئے جانے پر كوئی رد عمل نہیں دكھايا۔ یہودی پروفيسرز كا كہنا ہے كہ غزہ كی اسلامی يونيورسٹی علاقے كی سب سے بڑی يونيورسٹی تھی اور اسرائيلی افواج نے اس پر قبضے اور تسلط كے ذريعہ وہاں كی عوام كوتعليمی حقوق سے محروم كر ديا ہے۔ غزہ اسلامی يونيورسٹی دس شعبوں پر مشتمل ہے۔ اور اس میں ۲۰ ہزار سے زائد طلبا تحصيل علم كر رہےہیں۔ گزشتہ ہفتے ايك اسرائيلی حملے كے نتيجے میں یہ يونيورسٹی منہدم كر دی گئی تھی۔
334217