بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "صوت العراق" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ امريكی رياست ميشگن میں آباد شيعيان حيدر كرار نے امام حسين (ع) اور آپ كے باوفا اصحاب كی شہادت كے موقع پر عراقی امام بارگاہ میں عزاداری كا انعقاد كيا۔ مجالس سے سعودی عرب كے شيعہ عالم دين " محمد بن علی الحرز" نے خطاب كيا، انھوں نے امام حسين (ع) كے مناقب اور دينی و اخلاقی كرامات بيان كیں اور خطاب میں كہا كہ شيعہ حضرات كو مكتب امام حسين كے اصولوں اور تعليمات سے بھر پور استفادہ كرتے ہوئے جہالت و نادانی كا قلع قمع كرنا ہے۔ انھوں نےكاظمين میں عزاداری كے جلوس پر ہونے والے خود كش حملے كی بھر پور مذمت كی جس میں ۳۵ عزادار شہيد ہوگئے تھے۔
344231