بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "Sana" نيوز نے كہا ہے كہ فلسطين كے پناہ گزينوں كےامور كے ترجمان نےايك انٹرويو میں كہا ہے كہ یہ سانحہ اسرائيلی جارحيت كا نتيجہ ہے اور دوسری طرف مصری حكومت بھی غزہ كی پٹی میں امدادی كاروائيوں میں ركاوٹیں كھڑی كررہی ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيلی افواج ايمبولينسوں پر بھی بمباری كر رہی ہیں جس سے زخميوں اور شہداء كو منتقل كرنے میں شديد مشكلات پيش آ رہی ہیں۔ "الجزيرہ" ٹی وی چينل نے كہا ہے كہ رفح كا راستہ بند ہونے سے امدادی كارائياں اور ڈاكٹروں كی منتقلی میں بھی بہت مشكلات كا سامنا ہے۔ اوردوسری طرف مصری حكومت امدادی سامان كی منتقلی كے سلسلہ میں اجازت نامے دينے میں سست روی كا مظاہرہ كر رہی ہے ۔
344385