پاكستان كی طرف سے بنگلہ ديش كے نابينا افراد كے لیے بريل رائٹنگ پرمشتمل قرآن كريم

IQNA

13:15 - January 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1729944

پاكستان كی طرف سے بنگلہ ديش كے نابينا افراد كے لیے بريل رائٹنگ پرمشتمل قرآن كريم

بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ پاكستان كی طرف سے بريل رائٹنگ پر مشتمل قرآن كريم بنگلہ ديش كے نابيناوں كی قومی تنظيم كے حوالے كر ديئے گئے ۔ یہ قرآن كريم بنگالی ترجمہ كے ہمراہ ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پاكستان خبررساں ايجنسی " APP" نے لكھا ہے كہ پاكستانی وفد كی نمائندگی لياقت علی خان نے كی اور انھوں نے بنگلہ ديش كےدارالحكومت ڈھاكہ میں ايك تقريب كے دوران یہ قرآن بنگالی ادارے كو تحفہ كے طور پر پيش كیے تاكہ بنگلہ ديش كے ہزاروں نابينا افراد پيغام وحی سے مستفيد ہو سكیں۔ لياقت علی خان نے تقريب سے خطاب كرتے ہوئےكہا كہ آج كچھ لوگ غلط الفاظ اور اصطلاحات كے ذريعہ اسلامی تعليمات كو غلط انداز میں پيش كرنا چاہتے ہیں لہذا مسلمانوں كے لیے ضروری ہے كہ اسلام كی صحيح تعليمات كو خود بھی سمجھیں اور دوسروں كو بھی روشناس كروائیں۔
346210
نظرات بینندگان
captcha