بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "Earthtimes" خبررساں ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ برلن میں قائم اسلامی ادارے " بحارا" نے جرمنی الاصل مسلمانوں كو اسلامی تعليمات سے روشناس كروانے كے لیے دينی مدرسہ بنانے كا فيصلہ كيا ہے ۔ مدرسہ كے قيام كا مقصد جرمن زبان مسلمان علماء كی تربيت ہے جو ملك كے مسلمان نوجوانوں كو دينی تعليم سے آراستہ كر سكیں۔ اسلام اورآج كے جرمن معاشرے میں مستحكم تعلقات اور مغربی نوجوانوں میں باہمی احترام كا فروغ مدرسہ كے ديگر مقاصد میں سے ہے۔ مدرسہ میں پہلا گروپ ۳۵ طلباء پر مشتمل ہو گا جومدرسہ میں چھ سالہ تعليمی كورس مكمل كریں گے۔ جرمنی میں تقريباً ۱۶۰ مساجد ، ۲۵۰۰ اسلامی سنٹراور ۳ ملين مسلمان آباد ہیں جن میں سے دو لاكھ ۲۰ ہزار افراد برلن میں قيام پذيرہیں ۔
346272