غزہ كی حمايت میں كويتی حفاظ اور قاری قرآن خواتين كا اجتماع

IQNA

غزہ كی حمايت میں كويتی حفاظ اور قاری قرآن خواتين كا اجتماع

13:05 - January 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1730450
بين الاقوامی گروپ: غزہ كی پٹی پر اسرائيلی حملوں كی وجہ سے بے گناہ فلسطين عوام كی شہادتوں كےخلاف كويتی حافظ اور قاری قرآن خواتين نے "عبدالطيف العمرقرآن سنٹر" میں اجتماع كيا اور اسرائيلی جارحيت كےخلاف احتجاج كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "Kuna" نےكہا ہےكہ كويت يونيورسٹی كے شعبہ اسلاميات اور اسلامی تحقيقات كی پروفيسرنايف العجمی نے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہےكہ غزہ كے واقعات اسرائيلی جارحيت كی عكاسی كر رہےہیں جن میں كئی بے گناہ فلسطينيوں كو خاك و خون میں غلطاں كر ديا گيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل جارحانہ حملوں میں بچوں ، خواتين ، بوڑھوں اور فوجيوں سےايك جيسا سلوك كر رہا ہے اور سبھی كے قتل میں مصروف ہے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ اس وقت غزہ كے لوگوں كو مادی اور معنوی لحاظ سے مسلمانوں كی شديد حمايت كی ضرورت ہے۔ اجتماع میں شريك حافظ قرآن خواتين كوغزہ پراسرائيل كے وحشيانہ حملوں كی دستاويزی فلم دكھائی گئی اور آخرمیں غزہ كے مظلوم لوگوں كی امداد كےلیے اقدامات كیے گئے۔
346366
نظرات بینندگان
captcha